the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔22نومبر(اعتماد نیوز)
 وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کشمیر کو پاکستان کی نہیں ترقیاتی کام کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیرکو ترقیاتی کاموں کی سخت ضرورت ہے، یہاں کرپشن ختم کر دوں گا۔اسمبلی انتخابات سے پہلے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم جموں کشمیر کے ضلع کشتوار پہنچے۔خطاب کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کو دلاسہ دیا کہ وہ یہاں ان کے آنسو پونچھنے



آئے ہیں۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عرصے سے دو خاندان ہی حکومت کرتے آئے ہیں وہ اس کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے ،کشمیری نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست جوڑنے کی ضرورت نہیں،کشمیری صرف کشمیری ہے۔خطاب کے دوران نریندر مودی نے گجرات میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی مثالیں بھی پیش کیں،کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ 25 نومبر سے شروع ہو کے 20 دسمبر تک جاری رہے گی،نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.